شدید گرمی کے باعث کراچی میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین صحت نے کراچی کے شہریوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
جناح اسپتال سے وابستہ ایمرجنسی کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ گرمی آتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایمرجنسی میں روز گیسٹرو کے 60 سے 70 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔ کھانے سے پہلے ہاتھوں کو لازمی دھویا جائے جبکہ ہلکی، متوازن غذا اور پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔