وفاقی دارالحکومت میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت 16 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن واپے لے لیا۔ شہر اقتدار میں نان اور روٹی کی پرانی قیمتیں بحال ہوگئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی قیمت سولہ روپے کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ نوٹیفکیشن واپس ہونے پر اسلام آباد میں نان اور روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کردی گئیں۔

عدالت نے نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صدر نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن کی درخواست پرسماعت کی۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدرسجاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے 25 اپریل کو ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔