سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ

نئے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاریوں کیلئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا،مختلف وزارتوں،ڈویژنزکیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔

اس کےعلاوہ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلانےکا امکان ہے۔مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا، نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔