گورنر سندھ نے آئی ٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

گورنر سندھ کامران کی جانب سے آئی ٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 200 سے 300 ڈالرز کمانے والے آئی ٹی کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔

اس حوالے سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی کے طلبہ کی آمدنی کا آغاز خوش آئند ہے، اس طریقے سے طلبہ کو معاشی حالت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔