مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیدی

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔  پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیز اور کالجز بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا ہر ضلع میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ”تعلیمی ایمرجنسی“ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔