بجٹ ، نیا قرض پروگرام ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع

بجٹ اور نئے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔

مذاکرات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا،آئی ایم ایف مشن کے دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لی ہے، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام آئی ایم ایف کو نئے ٹیکس اقدامات سمیت 6 امور پر بریفنگ دیں گے۔ ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی،تاجردوست اسکیم کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق بتایا جائے گا۔