الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کو  معطل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔