موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔
ملک میں مقامی سطح پر تیار ہونے ہونے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں 3 سے 18 ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے درآمد شدہ فونز کی قدر و قیمت میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتیں کم ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق موبائل مارکیٹس میں 1لاکھ روپے والا موبائل فون 65 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے لاگت والا موبائل 50 ہزار روپے، اور 50 ہزار روپے والا اسمارٹ فون 35 سے 38 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب الیکٹرونک مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے مقامی موبائل فونز کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں بننے والے موبائل پر نہ تو درآمد شدہ فونز کی طرح ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔