صحرا میں ٹریفک لائٹ کا ہونا ایک ناقابل یقین بات بلکہ مضحکہ خیز بات لگتی ہے تاہم چین ایسا نہیں سوچتا۔ اس کے ایک ریگستان میں باقاعدہ ٹریفک سگنلز نصب کردیے ہیں۔
چین کے ایک تپتے ہوئے ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت میں روانی کےلیے ٹریفک سگنلز نصب کردیے گئے۔
چین کے کمتاگ صحرا میں اونٹوں کی سواری ایک مقبول تفریح ہے جس کے لیے مقامی حکام ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ٹریفک سگنلز کا استعمال کرتے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ماہ مئی کے دوران اونٹوں پر سوار ہوکر ریگستان کے مخصوص علاقے منگشا ماؤنٹینز کی سیر کرنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
اس علاقے میں گزشتہ برس سالانہ چھٹیوں کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاح اونٹوں کی سواری کےلیے یہاں آئے جبکہ گزرتے دنوں میں ان کی تعداد 20 ہزار یومیہ تک جاپہنچی۔
مذکورہ علاقے میں صرف سواری کےلیے 2400 اونٹوں موجود تھے۔