پشاور میں گرمی بڑھنےکے ساتھ ڈائریا، خسرہ اورگیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور شہر کے3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ 700 مریض لائے جارہے ہیں جب کہ خیبرٹیچنگ اسپتال کے پیڈز وارڈ میں مریض بچوں کا رش لگ چکا ہے۔
رواں سال خسرہ کے1400 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے14 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔