ایس او ایز پالیسی 2023ء پر عملدرآمد کا جائزہ

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ اون انٹرپرائزز پالیسی 2023ء پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا سرکاری ملکیتی اداروں میں کاروبار میں حصہ کم کرنا چاہتے ہیں۔

 سرکاری کارپوریشنز کو معیار اور شفافیت کے مقابلے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ سرکاری کارپوریشنز کا سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ 2023ء کی رپورٹ تیار کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ سرکاری کارپویشنز کی کارکردگی میں بڑی خامیاں ہیں۔ اسٹیٹ اون انٹرپرائزز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھرتیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ برتی جائے۔