بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش

نیب ترامیم کالعدم کیس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کر دیا گیا،  کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی۔