نیویارک ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار، اسپورٹس اسٹارز اسٹیڈیم کی جھلک دیکھنے پہنچ گئے

نو جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کرنے والے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچے۔

اسٹیڈیم آنے والے نامور ایتھلیٹس و کرکٹرز میں پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی شامل تھے۔

اسپورٹس اسٹارز کا دستخط شدہ بیٹ ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈ پر نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

اسٹارز نے میدان میں رکھے بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ محض 90 روز میں اسٹیڈیم تعمیر کرنا حیران کن ہے، اسٹیڈیم میں شائقین کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔