قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے لگے۔
انسٹاگرام پر سابق کرکٹر کے ایک بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ملازمت پیشہ خواتین کے باہر کام کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور طلاق کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ میں پوری دنیا گھوم کر آرہا ہوں، ابھی آسٹریلیا سے آیا ہوں نوجوان رُل رہے ہیں، میاں بیویوں میں لڑائی جھگڑے ہورہے ہیں، اتنے حالات خراب ہوگئے ہیں کہ انہوں نے خواتین کو کمائی پر لگادیا ہے۔
انہوں نے آسٹریلوی میئر اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے وہاں کے میئر نے کہا کہ پاکستان میں ڈپریشن، منشیات اورخودکشی کا رجحان کیوں ہے؟
مجھے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمن اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نے بلوایا اور پوچھا کہ آپ بتائیں ہمارے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے۔
آسٹریلیا کے میئر نے کہا کہ جب سے ہم نے اپنی عورتوں کو کمائی پر لگایا ہمارا کلچر برباد ہوگیا۔سابق کرکٹر نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”اللہ پاک قرآن میں فرماتے ہیں عورت گھر میں بیٹھنے کی چیز ہے۔