آسٹریلیا اور امریکا زیر سمندر ڈرون سامنے لے آئے

آسٹریلیا اور امریکا نے پانی کے اندر چلنے والے ڈرون متعارف کرا دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز کو مستقبل میں جنگی آلات یا ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ڈرونز کو (گھوسٹ شارک) اور (مانتا رے) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرون سمندر میں پانی کے اندر بہت سے کام انجام دے سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فضائی جنگ میں کئی ممالک ڈرونز کا استعمال کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے تاہم اب سمندر کے نیچے ڈرون کا استعمال حیران کُن تصور کیا جارہا ہے۔