وفاقی وزیرمذہبی امورسالک حسین کا مدینہ میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ

وفاقی وزیرمذہبی امورسالک حسین نےمدینہ میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا ہے۔

وزیرمذہبی امور  نے پاکستانی عازمین سےملاقاتیں اور حج انتظامات کے بارے میں معلومات لیں، عازمین کرام نےوزیرمذہبی امورکو اپنےدرمیان پاکرخوشگوارحیرت کا اظہارکیا۔

اس موقع پرپاکستان اورسعودی عرب میں موجودہ انتظامات پہلےسےبہت زیادہ بہتر ہیں،سرکاری اسکیم کی رہائش گاہیں،خوراک،سفری سہولیات اور عملہ کی خدمات مثالی ہیں۔

سالک حسین نےکہا ہےکہ پاکستان حج مشن کی انتھک محنت کی بدولت سرکاری اخراجات خطےمیں سب سےکم ہیں،بزرگ اورنیم خواندہ عازمین کوموبائل ایپ اورسم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے،حج انتظامات ہرسال بہتری کی طرف گامزن ہیں،

وزیرمذہبی امورسالک حسین آج کیٹرنگ کمپنیوں اور سعودی ادارے “ادلہ مدینہ” کا دورہ کریں گے