امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بارشوں سے چارافراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر ہیوسٹن میں بارشوں سے چارشہری ہلاک ہوگئے،آٹھ لاکھ پچاس ہزارگھروں اورکاروباری مراکزکو بجلی کی روانی معطل ہوگئی۔

 شہریوں کی اموات درخت اور کرین گرنے سے ہوئیں،ہیوسٹن میں رواں میں دوسری مرتبہ طوفانی بارشیں ہوئیں،ہواؤں کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

تیزہواؤں کےباعث عمارتوں کی کھڑگیاں اڑگئیں،کئی درخت اکھڑ گئے،سڑکیں اورگلیاں پانی سے بھرگئیں۔

موسم کی صورت حال کے باعث حکام نے عوام کو محتاط رہنے اورگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔