پنجاب اور وفاق میں تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل

گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب اور وفاق میں تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں اسکول صبح سات بجے سےساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم کے مطابق تمام اسکولوں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی،اسکول میں لگے تمام پنکھےکام کررہے ہوں۔

محکمہ تعلیم کاکہنا ہےکہ اسکولوں میں واٹر کولرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، گرمی کے وقت کوئی طالبعلم کھلےمقام یا لان میں موجود نہ ہو۔

دوسری جانب وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی،سیکرٹری تعلیم کےمطابق تعلیمی ادارےصبح ساڑھے 7 سے 1 بجےتک کھلیں گے، گرمیوں کی چھٹیوں تک نئےاوقات کارفوری طورپرلاگو کردیئے گئے ہیں، اوقات کارمیں تبدیلی کا مقصد طلبا اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔