جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اخترسےحلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک بیرون ملک دورہ کریں گے، ان کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کیں، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔
واضح رہے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج آذربائیجان جا رہے ہیں، جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس کے بعد اس وقت منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔