آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
مثبت رجحان کے تحت 100 انڈیکس 75 ہزار 618 کی نئی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔بعد میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار 955 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 75 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔