پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اپنے ڈرامے ‘جینٹلمین’ کی لیاری میں پروموشن کیلئے پہنی گئی جامنی پشواس نے سب کے دل موہ لیے۔
ڈراما ’تیرے بِن‘، ’انکار‘ ، ’پری زاد‘ اور ’ پیار کے صدقے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں دلکش جامنی پشواس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
یمنیٰ زیدی یہ حسین پشواس زیب تن کر کے گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘جینٹلمن’ کی تشہیر کیلئے لیاری پہنچیں جہاں ڈرامے کے ہیرو ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ تھے۔سوشل میڈیا پر اس خاص رات کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں جبکہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے جاری کی گئیں اپنے لُک کی تصاویر بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ فائزہ ثقلین کی سلور کام والی جامنی پشواس کے ساتھ حسین دوپٹہ لیا جبکہ لُک کو مزید ایلیگینٹ بناتے ہوئے سلور ہائی ہیلز بھی پہنیں۔اداکارہ نے اس دلکش جوڑے کے ساتھ ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا اور ہیئر اسٹائل میں بھی سادگی اپناتے ہوئے بیچ کی مانگ پر جوڑا باندھا اور اس پر مصنوعی بڑے پھول سجائے۔پوسٹ کے کیپشن میں یمنیٰ زیدی نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے اس ڈرامے کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) کا شعر لکھا کہ ‘ تمھارے جلوں پہ سر کا جُھکنا’۔
پوسٹ میں شامل تصاویر میں یمنیٰ زیدی بھرپور دلکشی کے ساتھ ادائیں دے رہی ہیں جبکہ چہرے پر سجائی گئی ہلکی مسکراہٹ ان کے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہے۔