علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

صدر مملکت نے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ہیں، وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین کےعلاوہ  قرآن بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر بھی ہیں۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو حال ہی میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔خیال رہے کہ ان سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین تھے جن کے عہدے کی 3 سالہ مدت اپریل میں ختم ہوئی ہے۔