متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر کے الیکٹرک 21 سے 29 مئی تک لوڈشیڈنگ ختم کرے۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ شدید گرمی میں مختلف علاقوں میں روزانہ 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں، وفاقی وزیر توانائی کے الیکٹرک کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا پابند کریں۔متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ وزیر توانائی کے الیکٹرک کو ہیٹ ویو کے دوران شہر کو لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ قرار دینے کا پابند کریں۔