آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگنے کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجویز پر ادویات پر سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور ضروری ادویات کے علاوہ دیگر کی قیمتیں کمپنیاں خود بڑھا سکتی ہیں، ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ سابق نگران حکومت نے کیا تھا۔

دوسری جانب ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں کی ڈی ریگولیشن اور سیلز ٹیکس سے ادویات قوت خرید سے باہر ہو جائیں گی، پاکستان میں کروڑوں لوگ روزانہ دل، ذیابیطس اوربلڈ پریشرکی ادویات استعمال کرتے ہیں جب کہ لاکھوں لوگ ذہنی صحت اورغیرمتعدی امراض کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ادویات لیتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہےکہ صحت سہولت پروگرام اور ہیلتھ انشورنس سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے