پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی نے رہائی کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا تب تک شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی۔اللّٰہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا۔ اللّٰہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا، گجرات میں جن سے زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کرینگے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔