عائزہ خان کے 'اسٹائلش پڑھاکو لُک' کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت

پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ‘اسٹائلش پڑھاکو لُک’ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈراما ‘پُلِ صراط’ ، ‘بری عورت’ اور ‘پیارے افضل’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں اپنے ڈرامے جانِ جہاں سے مداحوں کے دلوں کو چھوتی نظر آئیں۔

عائزہ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی متحرک ہیں اور وہ اکثر و بیشتر برانڈز کی تشہیری مہم کا حصہ بنتی رہتی ہیں جسکی تصاویر وہ انسٹاگرام کی زینت بناتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کیں جن میں ان کا منفرد لُک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔عائزہ خان سفید شرٹ پر اسٹائلش لانگ کوٹ پہنی ہوئی ہیں جس کے ساتھ وہ ڈھیلی ڈھالی پینٹس پہن کر اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس اسٹائلش لُک کو ‘پڑھاکو’ ٹچ دیتے ہوئے آنکھوں پر بڑے گوگلز پہنے جبکہ زلفوں میں بینگز کٹ لیا جو ان کو کافی حد تک فلموں اور ڈراموں میں دکھائے جانے والے پڑھاکو اداکارہ کے لُک سے ملارہا ہے۔