کراچی میں گرمی بڑھتے ہی گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے  پر اسپتالوں میں گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں گیسٹرو سے شدید متاثرہ مریضوں کےکیسز سامنے آرہے ہیں جہاں روزانہ گیسٹرو کے  45 سے 50 مریض آرہے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ  پانی اور نمکیات کی کمی بڑھ جائے تو گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، پانی اور نمکیات کی کمی سے جسم میں انفیکشن پھیلنے کابھی خدشہ ہوتا ہے۔

ماہرین صحت نے کہا کہ عوام پھل اور سبزیاں دھو کراستعمال کریں، ہاتھ بھی صاف رکھیں، باہر کی غیر معیاری غذا اورتلی ہوئی چیزیں نہ کھائیں، سبزیاں اور پھل زیادہ سےزیادہ کھائیں۔