مرغی کے گوشت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،لاہور میں مرغی کا گوشت مزید 15 روپے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد گوشت 377 روپے کلو ہو گیا۔
شہر میں انڈوں کی قیمت مستحکم رہی اور انڈوں کی فی درجن قیمت251 مقرر ہے،ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 410 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز مرغی کا گوشت46 روپے سستا ہونے سے 392 روپے کو کلو ہو گیا تھا۔