لیجنڈری اداکارطلعت حسین 80 سال کی عمر میں چل بسے

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری آج ایک حقیقی لیجنڈ کے داغِ مفارقت دے جانے پر سوگوار ہے،شہرہ ء آفاق اداکارو صدا کارطلعت حسین آخری عمر تک متحرک اور فعال رہے،آپ کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ اپنی ناقابل یقین حدتک اوریجنل ادکاری،فنی استعداد اورکردار میں ڈوب جانے والی پرفارمنس کے لئے جانے جاتے تھے۔

طلعت حسین نے ڈرامہ، فلم اور اسٹیج میں اداکاری کے جوہر دکھائے اوراپنی انتہائی جاندارکردارنگاری سے ہر کردار کو زندہ کردیا۔ان کی لاجواب پرفارمنس نے قومی وعالمی سطح پر ناظرین وسامعین سے داد وتحسین کے ڈھیروں طغرے وصول کئے۔

انھوں نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کاروں اور اداکاروں کے ہمراہ کام کیا،اورسلور اسکرین کے ساتھ ٹی وی اسکرین کی دنیا پربھی انمٹ نقوش چھوڑے۔

ان کے فن کی میراث ہمیشہ اداکاروں، فلم اور ڈرامہ سازوں، او رشائقین کو نسل در نسل یکساں طور پر متاثر کرتی رہے گی۔ان کے انتقال کی خبر نے پوری دنیا میں ان کے مداحوں، ساتھیوں اور دوستوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں طلعت حسین کی قابلیت،سنجیدگی اور اور کام کے ساتھ کمٹمنٹ کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔