آٹا اور فائن میدا سستا ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز میں 1 روپے کی کمی نہیں ہوئی

محکمۂ خوراک پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے میں آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹا اور فائن میدا سستا ہونے کے باوجود بیکری آئٹمز میں 1 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے بیکری مالکان کو آج کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔محکمۂ خوراک کے ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن ہو گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کیک رسک، بسکٹ، بن اور کیک کی قیمتیں اب بھی بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔

محکمۂ خوراک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیکریوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہو گی۔