پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے خود اپنے آپ کو نوٹس جاری کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے خود اپنے آپ کو نوٹس جاری کردیا۔

اسٹاک ایکسچینج کےکمپنی سیکریٹری نے پی ایس ایکس انتظامیہ کوخط لکھا،کہا کہ ایک ماہ میں پی ایس ایکس کےحصص کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھاگیا

پی ایس ایکس کی جانب سے کہا گیا کہ پی ایس ایکس کےحصص میں غیرمعمولی تجارتی حجم بھی دیکھاگیا،غیرمعمولی تجارت،قیمت بڑھنے کے پیچھےکوئی وجہ ہے تو آگاہ کیاجائے،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے خود اپنے آپ سے وضاحت طلب کرلی۔