وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کے بعد اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے،محسن نقوی برطانیہ کے وزیرداخلہ اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ روم میں اطالوی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے،محسن نقوی ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔