سابق وفاقی وزیر داخلہ و سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سب کیسز میں ریلیف ملنے جا رہا ہے، سائفر کا کیس تو صفر ہے، توشہ خانہ کا کیس 5 منٹ میں اڑ جائے گا۔
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا پتہ نہیں، جو دباؤ ڈالتے ہیں توہین عدالت تو ان پر لگنی چاہیے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ججز کے پاس بڑا ہتھیار ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا ججز کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، ججز کاخط سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے سے بات کھلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو دباؤ ڈالتے ہیں توہین عدالت تو ان پر لگنی چاہیے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو اپنی طاقت کا پتہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے کیسز انتہائی بے ہودہ ہیں، سائفر کا کیس تو صفر ہے، توشہ خانہ کا کیس 5 منٹ میں اڑ جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو سب کیسز میں ریلیف ملنے جا رہا ہے۔