ہم اداروں کے خلاف نہیں افراد کے خلاف ہیں،عارف علوی

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں لیکن افراد کے خلاف ضرور ہیں، عوام سے پناہ مانگی جائے ورنہ رگڑ دے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ اس وقت ملک میں کیا ہورہا ہے، عمران خان نے یہ کہاکہ 1971 میں یحییٰ خان کی وجہ سے نقصان ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پریشر بڑھنے پر پریشر کوکر پھٹ جائے گا، ہم 2 سال سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں لیکن اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ فوج کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں، اگر انا ختم ہو جائے تو ملک درست سمت پر گامزن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کرکے بننے والی حکومت کچھ نہیں کرسکتی، اس وقت جو لوگ ایوانوں میں بیٹھے ہیں یہ فارم 47 والے ہیں۔