ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی یکم جون تک ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں موجود ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔