پاکستان رینجرز اورسیلانی ویلفیئرکا قصورمیں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد

پاکستان رینجرز (پنجاب) نےسیلانی ویلفیئر کے اشتراک سے قصور کے علاقے کنگن پور میں سہ روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں نہ صرف مستحق لوگوں کا طبی معائنہ اور ادویات مہیا کی گئیں بلکہ آنکھوں کے آپریشنز بھی کیے گئے۔فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ سے خواتین اور بچوں سمیت سرحدی دیہاتوں کے 937 افراد نے استفادہ کیا

اس میڈیکل کیمپ سے امراضِ چشم میں مبتلا 189 افراد نے سرجری کی خدمات حاصل کیں۔

مقامی لوگوں اور کیمپ میں موجود مریضوں نے علاقہ میں پنجاب رینجرز کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔علاقہ مکینوں نے عوامی فلاح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور فورس کا شکریہ ادا کیا۔