کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان

کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 49 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 33 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ یورو کی قیمت 67 پیسے بڑھ کر 301 روپے 33 پیسے ہوگئی۔ برطانوی پاونڈ 354 روپے 36 پیسے پر ریکارڈ ہوا۔ اماراتی درہم کی قدر 75 روپے 98 پیسے پر برقرار ہے اور سعودی ریالا 74 روپے 20 پیسے پر مستحکم ہے