جدہ میں عمارت گرگئی، کئی افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ

سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ کے قریب الفیصلیہ میں عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔

جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق مقامی شہری دفاع کی ٹیموں نے 2 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے سے ملبے میں دبے ہوئے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔