پنجاب بھر میں خسرہ، گیسٹرو اور ڈائریا خطرناک حد تک بے قابو ہوگیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ سے 3 بچے دم توڑ گئے۔ جن میں سےدو بچوں کا تعلق لاہور اور ایک کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔
فیصل آباد میں گیسٹرو سے سب سے زیادہ 41 بچے متاثر ہوئے۔
گیسٹرو کے باعث چوبیس گھنٹے میں ایک مریض دم توڑ گیا، جس کا تعلق لاہورسے تھا۔صوبے میں مزید 21946 افراد مرض میں مبتلا ہیں، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 2313 مریض رپورٹ ہوئے۔