کراچی گرومندر دو دن قبل پیش آن والے واقعہ کی گھتی سلجھ گئی معاملہ ذاتی دشمنی نکلی

کراچی گرومندر دو دن قبل پیش آن والے واقعہ کی گھتی سلجھ گئی معاملہ ذاتی دشمنی نکلی

کراچی گرومندر دو دن قبل پیش آن والے واقعہ کی گھتی سلج گئی معاملہ ذاتی دشمنی نکلی ۔ کراچی کے علاقے گرومندر سے جہاں گاڑی پر فائرنگ کا واقعے میں پیشرفت ہوئی، 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ہوا کچھ یوں کہ تیس مئی ۲۰۲۴ جمعرات کی صبح کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار میں سوار پانچ بھائیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے اور ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ محفوظ رہنے والے شخص کا نام شاہ زیب ہے۔ شاہ زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی کا کہنا ہے کہ ہمارا اپنے والد کے سگے چچا میاں زر سے پرانا تنازع ہے۔ والد کے سگے چا مقتول ساجد کے سسر بھی ہیں۔ مدعی کے مطابق ہم پر سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ تمام بھائیوں کی ضمانت منظور ہوئی تھی ۔ مدعی کے مطابق  تمام بھائی عدالت میں پیشی کے لیے جمعرات کی صبح گھر سے نکلے ۔ گاڑی میں مدعی بھی موجود تھا۔ گاڑی جیسے ہی مسجد کے نزدیک پہنچی ، موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ را شد، عامر اور دیگر افراد نے کی ۔

مدعی کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کو سامنے لایا جائے تو شناخت کر سکتا ہوں۔ مدعی کے مطابق حملہ کرنے والا ریاض اپنے ساتھیوں سے کہتا رہا کہ سب کو مار دو۔ شاہ زیب نے سیٹ کے بیچ میں لیٹ کر جان بچائی۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم پر میاں زر کے بیٹوں نے فائرنگ کی۔