کراچی سمیت ملک کا بڑا حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہ گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دادو اور تربت میں 49، سبی اور لسبیلہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے جنوبی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا آج آخری روز ہے جبکہ کل سے شہر میں گرمی شدت میں کمی کا امکان ہے۔کراچی میں کل سے مطلع جزوی ابو آلود رہنے کا امکان ہے، کل زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔بہاولنگر، بھکر اور موہنجو دڑو47، ڈیرہ غازی خان، خانپور، دادو، تربت 49، سبی اور لسبیلہ 48، خیرپور، نورپور تھل،لاڑکانہ، منڈی بہاؤ الدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46 ڈگری رہا۔
اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد اور چکوال میں 42، جہلم، نوابشاہ، لاہور، ملتان میں 45 ڈگری، مظفر آباد 39، کراچی 36، کوئٹہ 33 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔