عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات مہنگے

کراچی میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی ہرا مصالحہ اور پیاز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لہسن کی قیمت400سے 500 روپے کلو ہوگئی جبکہ عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہرا مصالحہ مہنگا ہوگیا۔ ادرک 500 سے 600روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

ہری پیاز 160 سے 200 روپے کلو پر پہنچ گئی، پیاز80 روپے سے بڑھ کر 120 روپے کلو کی ہوگئی۔ مارکیٹ میں آلو سفید 60، پھول گوبھی 100روپے کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ریٹ کے برعکس ادارہ شماریات نے مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی کا دعویٰ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق  مئی میں مہنگائی کم ہو کر 11.76 فیصد کی شرح پر آگئی۔