کراچی: ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بڑھتےاسٹریٹ کرائمز میں نوجوانوں کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی رابطہ کیا جس میں انہوں نے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ کی جانب خالد مقبول صدیقی کو بیرون ملک سے واپس آکر ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔