عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتیں کرینگی ، ہم اثر انداز نہیں ہو سکتے ، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عمران خان کی سائفر کیس میں بریت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کے لیے مناسب حالات، سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔ غزہ جنگ بندی کی پیشکش پائیدار امن کا سبب بنے گی۔