سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ، اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات تین ماہ کے بجائے دو ماہ ہونگی،موسم گرما کی تعطیلات 15 جولائی سے ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ہونگی،تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اہم مقدمات کی سماعت جاری رہے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ ججز دو ماہ کے بجائے ایک ماہ تعطیل پر جا سکتے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کم کی ہیں،اس سے قبل پر سال موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے ستمبر تک ہوتی تھیں۔