افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا میچ 125 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
افغانستان نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنزبنائے۔
افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کیلئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو شاندار اسٹارٹ فراہم کیا، ابراہیم زدران 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 70 رنز بنائے اور وہ مسابا کا شکار بنے۔
رحمت اللہ گربازنے 45 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور بنائے، نجیب اللہ زدران صرف 2 رنز اسکور کر پائے جبکہ گلبدین نائب نے 4 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 5 رنز اسکور کیے۔محمد نبی 16 گیندوں پر 14 رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوگنڈا کی جانب سے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ الپیش راماجانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یوگنڈا کی پوری ٹیم 16 اوورز میں 58 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح افغانستان کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل ہوئی، افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے پانچ، نوین الحق اور راشد خان نے دودو جبکہ مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔