نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، پاور ڈویژن
نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر کی تردید کردی گئی۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر کے آگاہ کیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔