کراچی: قصابوں نے عید قرباں پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔
میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عیدکے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا اور بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ اونٹ نحرکرنےکا نرخ 40 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کاریٹ تقریباً آدھا ہوگا۔
واضح رہے کہ عید قرباں آتے ہی قصابوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگتی ہیں اور قربانی کے لیے منہ مانگے پیسے مانگے جاتے ہیں۔