دنیابھرسے12لاکھ سےزائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں،سعودی وزیر

سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے12لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں،ڈھائی لاکھ سےزائد حجاج کرام روڈ ٹو مکہ منصوبے کےتحت پہنچے ہیں۔

ریاض میں سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حج کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،دنیا بھر سے آنیوالے حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں، دنیا بھر سے12لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔

سعودی وزیرحج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی لاکھ سےزائد حجاج کرام روڈٹومکہ منصوبےکےتحت پہنچے ہیں، سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی ہدایت پرحج انتظامات کوحتمی شکل دی ہے،وزارت داخلہ،وزارت صحت،وزارت ٹرانسپورٹ اوردیگراداروں نےانتظامات کرلیے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربعیہ کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف کاروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ،حجاج کرام کو ایام حج میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ دنیا بھر سے آنے والے حجاج امن اور سلامتی کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں ۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کا احترام کریں اور متعلقہ اداروں سے تعاون کو یقینی بنائیں۔