قومی ادارہ صحت نے ہیضہ سے بچاؤ اوربروقت کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا کا شکار ہے ،پاکستان کے مختلف حصوں میں ہیضے کےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گرمیوں اور برسات کے موسم میں نومبر تک ہیضے کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،ناقص حفظان صحت اور پینے کے صاف پانی کی کمی سے یہ بیماری پھیل سکتی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری کے ذریعے صحت کے متعلقہ حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے،بیماری سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ باربار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔بیماری سے بچنے کیلئےکھانا تیار کرنے یا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں ،صاف پانی ابلا ہوا، کلورین یا بوتل بند پانی پئیں۔